26 فروری، 2008، 1:15 PM

خزاعی

امریکی اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہیں// امریکہ کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا وقار ختم کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

امریکی اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہیں// امریکہ کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا وقار ختم کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ایران کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے تمام سوالات و ابہامات کے جوابات دینے اور ایٹمی ایجنسی کی طرف سے مثبت رپورٹ آنے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی معاندانہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کو بین الاقوامی جوہری ادارے کے وقار و حیثیت کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے خزاعی نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے تمام سوالات و ابہامات کے جوابات دینے اور ایٹمی ایجنسی کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مثبت رپورٹ آنے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی معاندانہ ریشہ دوانیاں شروع ہوگئی ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ  امریکہ کو بین الاقوامی جوہری ادارے کے وقار و حیثیت کو مجروح کرنے کی اجازت نہ دے ۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں نئی پابندیوں کی قرارداد منظور کرکے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے کردار کو مجروح بنادےگی اور مستقبل میں ایران کے لئے ایسے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا مشکل ہوجائے گا جس کا بین الاقوامی سطح پر کوئی اعتبار نہیں ہوگا انھوں نے کہا کہ امریکہ ابتداء ہی سے غلط راستے پر گامزن ہے اور دوسروں سے بھی غلطیاں کروانے کی کوشش کررہا ہے خزاعی نے کہا جب امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی متعدد رپورٹوں سے واضح ہوگیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ان شواہد اور حقائق کی روشنی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کروانے پر امریکہ کا غلط اصرار امریکی اطلاعات کے جھوٹ پر مبنی ہونے کی واضح دلیل ہےانھوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو امریکہ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے بین الاقوامی جوہی ادارے کی رپورٹ کو تسلیم کرنا چاہیے۔

 

News ID 646011

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha